(ایجنسیز)
حمص…شام کے شہر حمص میں حکومتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 45 جنگجو ہلاک ہوگئے۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم کے مطابق
حمص شہر میں جنگجووں نے حکومتی فورسز کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران ہونے والی لڑائی میں 45 جنگجو مارے گئے۔ تنظیم کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔